دالبندین: ایس پی چاغی محمد شریف کا بولان بلڈ بینک کا دورہ، چیرمین محمد بخش بلوچ نے ایس پی چاغی کو ادارے کی خدمات کی تفصیلی بریفنگ دی

دالبندین(گدروشیا پوائنٹ)ایس پی چاغی محمد شریف کا بولان بلڈ بینک دالبندین کا دورہ چیرمین بولان بلڈ بینک محمد بخش بلوچ نے ایس پی چاغی کا استقبال کیا اس موقع پر بلڈ بینک کے اسسٹنٹ ظہیر ماندائی سینئر صحافی حیدر حاجز بلوچ اور میر شبیر احمد مینگل بھی موجود تھے بولان بلڈ بینک کے چیرمین محمد بخش بلوچ نے ایس پی چاغی کو بولان بلڈ بینک کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی انہوں نے کہا کہ علاقے میں تھیلسیمیا کے شکار بچوں اور خون کے ضرورت مند مریضوں کے مشکلات و مجبوریوں کو مدنظر رکھ کر اس فلاحی ادارے کا قیام عمل میں لایا تاکہ خون کے ضرورت مند مریضوں کے مشکلات کم ہو سکیں بلڈ بینک کا قیام 2011 کو عمل میں لایا گیا اور اب تک نوجوان رضاکاروں نے آٹھ ہزار کے قریب خون کے تھیلے عطیہ کیے جو کہ ڈسٹرکٹ چاغی جیسے علاقے میں ایک بہت بڑی بات ہے بلڈ بینک کو مختلف مشکلات درپیش ہیں مگر اللہ کی رضا کیلئے اس نیک کام کو آگے جاری رکھے ہوئے ہیں اس موقع پر ایس پی چاغی محمد شریف نے بولان بلڈ بینک کے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک انتہائی محدود جگے میں اتنی بڑی کام کسی نعمت سے کام نہیں اج محسوس ہوا کہ واقعی اس ڈسٹرکٹ میں اچھے لوگوں کی کمی نہیں جو دوسروں کے خوشی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں یقیناً ادارے کے منتظمین اور رضا کار داد کے مستحق ہیں جو انسانیت کی فلاح کیلئے اپنے خدمات سر انجام دیں رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انشا اللہ ادارے کو مزید فعال بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ عنقریب پولیس کے جوان خون بھی عطیہ کریں گے انہوں نے بلڈ بینک کیلئے سی بی سی مشین کمپیوٹر بمعہ سیٹ غریب مریضوں کیلئے بلڈ بیگ اور دیگر ضروری سامان دینے کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہا کہ پولیس امن و امان کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی انشا اللہ صف اول میں ہوگا ضلع چاغی کے نوجوان رضاکار تھیلسیمیا کے شکار پھول جیسے بچوں کو بروقت خون عطیہ کرکے انسانیت بچانے میں اپنا کردار ادا کریں آخر میں چیرمین بولان بلڈ بینک دالبندین محمد بخش بلوچ نے ایس پی چاغی محمد شریف کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اپنے مصروفیات کے باوجود ٹائم نکال کر ہماری حوصلہ افزائی کی