دالبندین(گدروشیا پوائنٹ)وائس چیئرمین یوسی آمین آباد ضیاء الحق محمد حسنی نے ایس پی چاغی محمد شریف کی شاندار کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہادر، ایماندار اور عوام دوست پولیس آفیسر ہیں، جن کا کوئیک ریسپانس، خوش اسلوبی اور پیشہ ورانہ طرزِ قیادت چاغی پولیس کی پہچان بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ ایس پی محمد شریف نے اپنے فرائض ہمیشہ دیانت داری اور جرأت کے ساتھ انجام دیئے ہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ان کی مؤثر کارروائیوں سے علاقے میں امن قائم ہوا اور عوام کا پولیس پر اعتماد مزید بڑھا عوام کی شکایات پر ان کا فوری ردِعمل اور بہترین اخلاقی رویہ انہیں عوام کے دلوں میں مقام دلاتا ہے انہوں نے کہا کہ ایس پی چاغی کی قیادت میں قانون کی بالادستی کو مضبوط کیا گیا اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے جرائم پیشہ عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے ہم ان کی خدمات پر فخر کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ اسی جذبے اور عزم کے ساتھ چاغی میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

