دالبندین(گدروشیا پوائنٹ)پی سی بی انٹر کلب 2025٫26 بمقام چاغی کرکٹ گراؤنڈ دالبندین کے سلسلے میں ایک میچ شہید نظر جان سنجرانی کرکٹ کلب دالبندین اور بلوچ ٹائیگر کرکٹ کلب دالبندین کے درمیان کھیلا گیا ٹاس جیت کر شہید نظر جان سنجرانی کرکٹ کلب دالبندین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 465 رنز بنائیں جس میں عبداللہ نے 137 مسعود احمد نے 110 عبد السمیع نے 103 رنز جبکہ عباس خان نے تیز ترین 64 رنز اسکو کیے بلوچ ٹائیگر کرکٹ کلب دالبندین کی طرف سے آصف اور زین العابدین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا بعد میں پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں بلوچ ٹائیگر کرکٹ کلب کی ٹیم شہید نظر جان سنجرانی کرکٹ کلب کے تیز رفتار بالروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس میں مقصود احمد کے 60 رنز شامل تھے شہید نظر جان سنجرانی کرکٹ کلب دالبندین کی طرف سے شعیب احمد نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سلطان خان نے دو وکٹیں حاصل کیں اس طرح یہ میچ شہید نظر جان سنجرانی کرکٹ کلب دالبندین نے 355 رنز کی بڑی مارجن سے جیت لیا

