دالبندین:دن بھر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام و تاجر شدید متاثر،واپڈا کی غفلت ناقابل برداشت، جے یو آئی چاغی

دالبندین( گدروشیا پوائنٹ) جمعیت علماء اسلام ضلع چاغی کے ضلعی ترجمان حافظ علی محمد بڑیچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دالبندین میں دن بھر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام، تاجر اور طلباء شدید متاثر
حکام بالا کیسکو کی اس غفلت اور لاپرواہی کا نوٹس لے ا انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی میں واپڈا کی جانب سے دن بھر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی ہے رات بھر بجلی دینے پر ہمیں اعتراض نہیں، مگر دن کے اوقات میں ہر دو گھنٹے بعد بجلی غائب ہو جانا انتہائی ظلم ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کی مشینیں جل رہی ہیں، تعلیمی کلاسز شدید متاثر ہو رہی ہیں، اور تاجر برادری مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ان کا کاروبار اور روزگار تقریباً بند ہو چکا ہے جمعیت علماء اسلام ضلع چاغی واپڈا کے اس غیر ذمہ دارانہ، بے حس اور عوام دشمن رویے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر دن کے وقت کا نارمل اور منظم شیڈول بحال کیا جائے