گوادر (گدروشیا پوائنٹ) سیکریٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوادر عبداللہ علی حسن نے سابق ڈپٹی کمشنر گوادر *حمودالرحمان* کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہم ڈپٹی کمشنر گوادر جناب حمودالرحمان صاحب کی گوادر کے لیے گراں قدر خدمات کو دل سے سراہتے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف کھیلوں، خصوصاً کرکٹ کے فروغ کے لیے مثالی اقدامات کیے بلکہ تعلیم، صحت، نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور دیگر سماجی شعبوں میں بھی مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت میں گوادر میں کئی نمایاں سرگرمیاں اور ٹورنامنٹس ممکن ہوئے، جنہوں نے نوجوان نسل کو ایک نیا حوصلہ اور پلیٹ فارم فراہم کیا۔اب جب کہ ان کا تبادلہ ہو چکا ہے ہم ان کی خدمات کو نہایت عزت و احترام کے ساتھ یاد کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ جہاں بھی جائیں، اسی جذبے اور عزم کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کرتے رہیں۔ گوادر ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا.

