دالبندین( گدروشیا پوائنٹ) نوجوان قبائلی و سیاسی رہنما میر سعید احمد کیرائی محمد حسنی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ محمد حسنی کیرائی برادری ایک عظیم اور باوقار قبائلی شناخت رکھتی ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اپنے قبیلے کی خدمت کریں انہوں نے کہا کہ دور جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں تعلیمی، سماجی اور سیاسی شعور کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا اختلافات کو بھلا کر بھائی چارے اور اتفاق کی فضاء قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان طبقہ ہمارے قبیلے کا قیمتی سرمایہ ہے، نوجوانوں کو چاہیے کہ اپنی توانائیاں قبیلے کی بہتری، ترقی اور پہچان کے لیے وقف کریں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے قبائلی بزرگوں کے فیصلوں کا احترام اور ان کی رہنمائی کی پیروی ہی ہماری کامیابی کا راستہ ہے
سوراب کی زمین کے مسئلے سے متعلق بات کرتے ہوئے میر سعید احمد نے کہا کہ یہ ایک معاملہ ہے، جو قبائلی روایت کے مطابق مشاورت کے ذریعے سفید ریش اور معززین دانشمندی کے ساتھ حل کریں گے
انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات میں ہمیں بیرونی مداخلت سے بچتے ہوئے اپنے قبائلی سفید ریش معتبرین پر اعتماد کرنا ہوگا
آخر میں میر سعید احمد کیرائی محمد حسنی نے پوری برادری سے اپیل کی کہ اتحاد و اتفاق کی طاقت سے اپنے قبیلے کو مضبوط کریں، ایک دوسرے کی مدد کریں اور ہر میدان میں محمد حسنی کیرائی برادری کی نمائندگی اور فخر کو بلند کریں

