پنجگور: میر فدا حکیم رند کی بریگیڈیئر ظفر اقبال سے ملاقات، قیامِ امن میں ایف سی کے کردار کو سراہا گیا

پنجگور (گدروشیا پوائنٹ)معروف سیاسی و سماجی قبائلی رہنما میر فدا حکیم رند نے پنجگور میں کمانڈنٹ فرنٹیئر کور (ایف سی) بریگیڈیئر ظفر اقبال سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سرحدی معاملات، عوامی تحفظ اور ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میر فدا حکیم رند نے ایف سی کی جانب سے پنجگور اور گرد و نواح میں قیام امن، انسداد دہشتگردی اور عوامی تعاون سے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئر کور نے قربانیاں دے کر خطے میں استحکام، امن اور محفوظ ماحول کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایف سی اور عوام کے درمیان اعتماد سازی، تعاون اور رابطے کا مزید فروغ ضروری ہے تاکہ علاقے میں پائیدار امن قائم رہ سکے اور ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ بریگیڈیئر ظفر اقبال نے بھی میر فدا حکیم رند کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہے، اور ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمی