تربت(گدروشیا پوائنٹ)ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے مسنگ پرسنز کیچ کے لواحقین کی ملاقات، اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبات.
ڈسٹرکٹ کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مسنگ پرسنز کے لواحقین نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے اُن کے دفتر میں ملاقات کیا.اس موقع پر لواحقین نے اپنے پیاروں کی جبری گمشدگی پر شدید دکھ و غم کا اظہار کیا اور بتایا کہ گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے جبکہ معصوم بچے مسلسل اپنے گمشدہ والدین اور عزیزوں کا پوچھ رہے ہیں۔لواحقین نے ڈپٹی کمشنر کیچ کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا کہ گمشدہ افراد کی جلد از جلد بازیابی یقینی بنائی جائے تاکہ ان کے گھروں کے حالات معمول پر آسکیں اور وہ سکون کا سانس لے سکیں۔ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے لواحقین کے تحفظات غور سے سنے اور مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ وہ اس معاملے میں مسلسل متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ان شاء اللہ بہت جلد تمام مغویوں کی بازیابی ممکن ہوسکے گی اور ہم اس حوالے سے پوری سنجیدگی کے ساتھ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔آخر میں لواحقین نے ڈپٹی کمشنر کیچ کی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔

