تربت:ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈی سی آفس تربت میں منعقد ہوا

تربت(گدروشیا پوائنٹ)ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈی سی آفس تربت میں منعقد ہوا۔
اس دوران اجلاس میں تعلیمی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں اور اساتذہ کی حاضری کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اجلاس میں ڈی او ای تربت اصغر بلوچ، ضلع کیچ کے تمام تحصیلوں کے ڈی ڈی ای اوز، آر ٹی ایس ایم کے نمائندہ حلیم بلوچ، یونیسف کے نمائندے فیض الرحمن، سی پی ڈی کے نزیر احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔دریں اثناء اجلاس سب سے پہلے آر ٹی ایس ایم کے حلیم بلوچ نے ضلع بھر میں غیر حاضر اساتذہ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیچ کو بریفنگ دی۔ بعد ازاں ڈی او ای اصغر بلوچ نے محکمہ تعلیم میں جاری ترقیاتی کاموں، غیر حاضر اساتذہ اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ پیش کی۔اس موقع پر یونیسف کے نمائندہ فیض الرحمن نے اپنے ادارے سے متعلق جاری سرگرمیوں اور تعاون کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔جبکہ سی پی ڈی کے نزیر احمد نے اپنے شعبے سے متعلق رپورٹ پیش کی۔آخر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں جتنے بھی ترقیاتی کام پلاننگ کے مرحلے میں ہیں، ان کے پی سی ون فوری طور پر تیار کیے جائیں تاکہ انہیں بھی بی ایس ڈی آئی پروگرام میں شامل کیا جاسکے۔
ڈی سی کیچ نے مزید ہدایت دی کہ ایس بی کے کے تحت بھرتی ہونے والے تمام اساتذہ کو دسمبر کے مہینے میں ٹریننگ فراہم کی جائے انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ تعلیم میں غیرحاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کی تنخواہوں میں کٹوتیاں کی جائے گی۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر کیچ نے تمام متعلقہ افسران کو سرکاری پالیسیوں کی عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی۔