تربت: یونین کونسل سنگ قلات میں پیری کہن زدگ ہاؤس لنک روڈ کا تعمیراتی کام شروع

تربت(گدروشیا پوائنٹ)بی این پی عوامی کے مرکزی صدر و رکن صوبائی اسمبلی میر اسد اللہ بلوچ کی فنڈ سے پیری کہن زدگ ہاؤس لنک روڈ کا تعمیراتی کام باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ لینڈ لیولنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔عوامی حلقوں نے میر اسد اللہ بلوچ اور یونین کونسل کے چیئرمین ظریف زدگ بلوچ کے اس اقدام کو عوامی نوعیت کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ظریف زدگ بلوچ نے بطور چیئرمین مختصر مدت میں علاقے میں قابلِ ستائش کردار ادا کیا ہے۔ ان کے دور میں یونین کونسل سنگ قلات میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر عملی کام ہورہا ہے۔اس سے قبل بھی میر اسد اللہ بلوچ کی فنڈ سے جنازہ گاہ، قبرستان کی چاردیواری اور ضرورت مند افراد میں سولر کٹس کی تقسیم جیسے منصوبے مکمل کیے جاچکے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دوسری جانب کچھ نمائندوں کی کارکردگی صفر ہے، جبکہ پورے یونین کونسل میں ایک بھی پکا روڈ موجود نہیں تھا۔عوام نے شکوہ کیا کہ الیکشن کے دنوں میں امیدوار علاقے کو اپنا “دوسرا گھر” کہہ کر ووٹ لیتے ہیں، لیکن انتخاب کے بعد عوام پھر محرومیوں کا سامنا کرتے ہیں—جو گزشتہ چالیس سالوں سے جاری ہے۔یاد رہے کہ اس جدید دور میں پیری کہن زدگ لنک روڈ یونین کونسل سنگ قلات کا پہلا پکا روڈ ہے، جو چیئرمین ظریف زدگ بلوچ کی کاوشوں پر میر اسد اللہ بلوچ نے منظور کیا۔ اس پر یوسی کے عوام نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے