ماشکیل: گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول لدگشت میں گولڈن ویک کا باقاعدہ افتتاح، چیئرمین حاجی میر شکراللہ ریکی نے طلباء کے لیے 15 ہزار روپے کا اعلان کیا

ماشکیل(گدروشیا پوائنٹ/نصیر کبدانی)ایم پی اے واشک حاجی میر زابد علی ریکی کے ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر واشک حاجی مختیارآحمد ڈومکی کے احکامات کے مطابق آج گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول لدگشت ماشکیل میں گولڈن ویک کا باقاعدہ افتتاح چیئرمین حاجی میر شکراللہ ریکی نے کیا۔ اس کے ہمراہ وائس چیئرمین میرعکاشہ ملازی حاجی میر شاہ داد ملازی اور حاجی وسیم ریکی تھے۔ہیڈ ماسٹر عطاء اللہ حسنی نے چیرمین حاجی میر شکراللہ ریکی اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔اور طلباء نے بھی چیرمین کو ویلکم کیا اور ھار پہنائے ۔
چیئرمین حاجی میر شکراللہ ریکی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سکول آکر بہت خوشی محسوس ہوا اس طرح کے ہم نصابی سرگرمیاں طلباء کے صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں اور ان کو سکول آنے کا شوق اور پڑھائی میں دلچسپی پیدا کرتا ہیں۔اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مختیار احمد ڈومکی ہیڈ ماسٹر عطاء اللہ حسنی اور سکول کے تمام اساتذہ کرام داد کے مستحق ہیں جنہوں نے ایم پی اے واشک حاجی میر زابد علی ریکی کے ہدایات کے مطابق گولڈن ویک کا انعقاد کیا۔
اور گولڈن ویک پروگرام انچارج دوست محمد دوستل پی ای ٹی کے محنت قابل تحسین ہے۔

آخر میں چیئرمین حاجی میر شکراللہ ریکی نے سکول طلباء کیلئے نقد 15000ہزار روپے کا اعلان کیا۔
پروگرام کے آخر میں ہیڈ ماسٹر عطاء اللہ حسنی نے چیرمین حاجی میر شکراللہ ریکی اور تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ آپ معزز شخصیات نے سکول آکر ہمارے اور طلباء کا حوصلہ افزائی کیا اس کیلئے ہم تہہ دل سے چیئرمین حاجی میر شکراللہ ریکی کے دیگر معزز مہمانوں کے مشکور ہے۔