دالبندین: بولان بلڈ بینک میں رضاکاروں کی کوشش، 12 سے زائد مریضوں کو خون فراہم

دالبندین (گدروشیا پوائنٹ) انسانیت کی خدمت میں سکون حاصل کرنے کے جذبے کے تحت ضلع چاغی کے نوجوان رضاکاروں نے آج بولان بلڈ بینک دالبندین میں تھیلسیمیا، ڈائیلاسز اور خون کی کمی کے شکار 12 سے زائد مریضوں کو خون عطیہ کیا۔ چیرمین بولان بلڈ بینک دالبندین محمد بخش بلوچ نے کہا کہ ضلع چاغی کے نوجوان ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ اسی جوش و جذبے کے تحت تھیلسیمیا کے شکار بچوں، ڈائیلاسز کے مریضوں اور دیگر خون کی کمی کے شکار افراد کو بروقت خون فراہم کرنے میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔
مزید معلومات یا خون عطیہ کرنے کے لیے بولان بلڈ بینک دالبندین کے رابطہ نمبرز درج ذیل ہیں:
چیرمین: محمد بخش بلوچ 03327914313
اسسٹنٹ: ظہیر ماندائی 03337871633
افتخار فراز 03353194920