تربت(گدروشیا پوائنٹ) ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے ڈپٹی چیئرمین میر باہڈ جمیل دشتی سے یوسی جمک سری کلگ کے لاپتہ افراد کے لواحقین کے ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اپنے لاپتہ عزیزوں کی بازیابی کے لیے میرباہڈ جمیل دشتی سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی، وفد نے ڈپٹی چئیرمین کو بتایا کہ 7 افراد مختلف تاریخوں سے لاپتہ ہیں، جن میں حسن ولد پُلی، شُناس ولد وشو، اللہ داد ولد حمل، پُھلان ولد داود، تاھر ولد بخشی، کمال ولد دینار، اور فقیر ولد علی بخش شامل ہیں۔ میرباہڈ جمیل دشتی نے وفد کی درخواست پر توجہ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بشیراحمد بڑیچ سے ملاقات کی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کردار ادا کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔وفد نے ڈپٹی چئیرمین میرباہڈ جمیل دشتی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی کوششوں سے لاپتہ افراد جلد اپنے گھروں کو لوٹ آئیں گے۔

