تربت: نامعلوم مسلح افراد کی بوائز ہائی اسکول کوشقلات کے ہیڈماسٹر لیاقت علی پر فائرنگ، ایک شخص زخمی

تربت(گدروشیا پوائنٹ) ہیڈماسٹر لیاقت علی بلوچ پر فائرنگ، وہ محفوظ؛ بزرگ چپڑاسی زخمی۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کوشقلات کے ہیڈماسٹر اور معروف سماجی شخصیت لیاقت علی بلوچ پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق واقعہ اسکول میں چھٹی کے وقت پیش آیا جب ہیڈماسٹر لیاقت علی اسکول کے گیٹ سے باہر نکل رہے تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈماسٹر لیاقت علی بلوچ محفوظ رہے تاہم کہن پشت کے رہائشی بزرگ چپڑاسی نیاز احمد ولد تاج محمد گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کہ ہیڈماسٹر لیاقت علی بلوچ پر اس سے قبل بھی 6 اگست 2021 کو حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ زخمی ہوئے تھے اور انہیں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔