مند: میر اصغر رند کی جانب سے ملا فاضل اسپورٹس کلب کو مکمل سولرائزیشن سسٹم فراہم

مند(گدروشیا پوائنٹ) ملا فاضل سپورٹس کلب مند کیلئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری توانائی میر اصغر رند نے ملا فاضل کلب کو مکمل سولرائزیشن سسٹم فراہم کر دیا۔ کلب کی کابینہ اور ممبران نے پارلیمانی سیکرٹری توانائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے کلب کو درپیش دیرینہ بنیادی مسئلہ مستقل طور پر حل ہوگیا ہے۔ جس سے نوجوانوں کو بہتر، روشن اور پُرامن ماحول میں کھیلنے کا موقع ملے گا اور عہدیداروں کرسکوں ماحول میں معاملات کی نگرانی کرسکیں گے۔ کلب کے عہدیداروں نے اپنے سرپرستِ اعلیٰ حاجی عبدالکریم بلوچ کی مسلسل کاوشوں اور رابطہ کاری پر انکا بھی خصوصی شکریہ اداکیا۔ جن کی محنت سے یہ مسئلہ حل ہوسکا۔ اور یہ اقدام علاقے میں اسپورٹس کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا.