کوئٹہ(گدروشیا پوائنٹ)پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان گوادر کے ضلعی صدر حاجی قادر جان بلوچ نے صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی سے ملاقات کی۔ وفد نے بلوچستان بھر کے ملازمین کو اب تک ڈی آر اے نہ ملنے کے باعث پیدا ہونے والے غم و غصے سے آگاہ کیا اور موقف پیش کیا کہ ڈی آر اے کا مطالبہ غیر آئینی یا غیر قانونی نہیں بلکہ ملازمین کا حق ہے۔ وفد نے وزیر سے درخواست کی کہ وہ کابینہ اجلاس میں ملازمین کے حق میں فیصلہ کریں اور ثابت کریں کہ صوبائی حکومت ملازم دوست پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے تمام گُزارشات تسلی سے سنیں اور یقین دہانی کرائی کہ وہ ملازمین کے حق میں مکمل تعاون کریں گے۔ وفد میں ڈاکٹر محمد جان میار، ڈاکٹر اختر بلیدی، ڈاکٹر عبدالطیف دشتی، محمد انور زراعت آفیسر، اور سابق صوبائی خازن پیرامیڈکس عبدالوحید محمد شہی شامل تھے۔

