دالبندین(گدروشیا پوائنٹ)پہلا آل چاغی شہید انس جان گمشادزئی کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 بمقام اویس جان ساسولی کرکٹ گراؤنڈ دالبندین کے سلسلے میں ٹورنامنٹ کا فائنل ٹائٹل اویس جان ساسولی کرکٹ کلب دالبندین نے اپنے نام کرلی فائنل میچ شہید حسن جان کرکٹ کلب دالبندین اور اویس جان ساسولی کرکٹ کلب دالبندین کے درمیان اویس جان ساسولی کرکٹ گراؤنڈ، ڈنو میں کھیلا گیا۔شہید حسن جان کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 11.4 اوورز میں 136 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی جس میں عباس خان کے 61 اور وحید کے 22 رنز شامل تھے اویس جان ساسولی کرکٹ کلب کی طرف سے شعیب پولارڈ نے 3 اور ارسلان خاں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں اویس جان ساسولی کلب نے مطلوبہ ہدف 10.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا جس میں زبیر مینگل نے 40 رنز نصیب ریکی نے 35 رنز بنائے شہید حسن جان کرکٹ کلب کی طرف سے احسان عادل نے 2 اور عنایت نے 1 وکٹ حاصل کی اس طرح اویس جان ساسولی کرکٹ کلب نے فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ سردار خلیل احمد درگزئی اور ٹورنامنٹ سیکرٹری حاجی سیف اللہ ساسولی تھے فائنل میچ کے مہمانِ خاص بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکریٹری میر افتخار جان ماندائی تھے۔ ان کے ہمراہ بی این پی کے ضلعی صدر محمد بخش بلوچ، ایم پی اے چاغی کے فوکل پرسن برائے اسپورٹس ثناء ریکی صحافی شبیر مینگل حاجی مولا بخش بڑیچ حضور بخش اور دیگر موجود تھے ۔ تقریب میں مہمانِ خاص نے کھلاڑیوں سے تعارف حاصل کیا آخر میں ونر اور رنر ٹیموں کے کھلاڑیوں و منتظمین میں انعامات تقسیم کیے مہمان خاص میر افتخار ماندائی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو نقد 20,000 ونر اور رنر ٹیموں کو پانچ پانچ ہزار روپے دئیے۔آخر میں ٹورنامنٹ سیکرٹری حاجی سیف اللہ ساسولی نے مہمانِ خاص کو سوینئر پیش کیا اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

