گوادر(گدروشیا پوائنٹ)گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گھٹی ڈھور گوادر کے طلباء نے گوادر پورٹ اور سی بی سی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ دورہ چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کی ہدایت پر منعقد کیا گیا، جس کا مقصد طلباء کو بندرگاہ کی اہمیت، اس کے آپریشنل نظام اور معاشی کردار سے آگاہ کرنا تھا۔ دورے کے دوران گوادر پورٹ کے فنانس آفیسر عبدالمالک واڈو نے طلباء کو تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں مختلف شعبوں کا عملی معائنہ کرایا۔ طلباء نے گوادر پورٹ کے جدید آپریشنز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس دورے سے انہیں تعلیمی اور معلوماتی لحاظ سے بے حد فائدہ حاصل ہوا۔

