دالبندین: بی این پی چاغی کی ریکوڈک منیجمنٹ پر مقامی نوجوانوں سے ناانصافی کے خلاف شدید مذمت

دالبندین( گدروشیا پوائنٹ )بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی نے اپنے ایک بیان میں ریکوڈک پروجیکٹ کے مقامی منیجمنٹ کی طرف سے مقامی کوالیفائیڈ بے روزگار نوجوانوں کو مسلسل نظر انداز اور اپنے منظور نظر ہمنواؤں کو ترجیح دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ میں موجود ایک لابی تواتر کے ساتھ ایک منظم سازش کے ذریعے مقامی نوجوانوں کو نظر انداز کرکے اپنے نان ٹیکنیکل اور ناتجربہ کار لوگوں کو کھپانے میں مصروف عمل ہے مقامی بے روزگار نوجوانوں کیلئے الگ رولز جبکہ اپنے منظور نظر اور ہمنواؤں کیلئے الگ رولز لاگو کرنا خود مینجمینٹ کے پالیسیوں کو عیاں کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بے روزگار ڈرائیورز جنکے پاس سالوں کا تجربہ اور لائنسنس ہونے کے باوجود ان پر HTV لائنسنس کی شرط لازمی قرار دی جاتی ہے جبکہ اپنے سفارشی اور نان ٹیکنیکل LTV ڈرائیورز کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی جاتی ہے ڈرائیورز کے ملازمتوں کے علاؤہ دیگر پوسٹوں پر بھی اسی طرح اقربا پروری کا تسلسل جاری ہے جوکہ نہ صرف مقامی بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ ناقابل برداشت عمل ہے بلوچستان نیشنل پارٹی ایک مرتبہ پھر پروجیکٹ کے بالا زمہ داران و کنٹری منیجر سے مطالبہ کرتی ہے کہ ریکوڈک پروجیکٹ کے منیجمنٹ مقامی نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ ختم کرکے مقامی بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار تلاش کریں بصورت دیگر بلوچستان نیشنل پارٹی قومی جماعت کی حیثیت سے اپنے بے روزگار نوجوانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گی