دالبندین( گدروشیا پوائنٹ)ایس پی چاغی محمد شریف کا شہریوں کے سہولیات کیلئے اہم اقدامات عوامی حلقوں کا بھرپور خیر مقدم ایس پی چاغی محمد شریف کا ایس ایچ او دالبندین عبدالوحید بلوچ اور دکانداروں کے ہمراہ کے دالبندین بازار کا دورہ شہریوں کے سہولیات کیلئے اہم اقدامات کا اعلان دالبندین کے مین بازار روڈ پر ون وے سسٹم کو دوبارہ بحال کر دیا جائے گا مین بازار میں ون سائیڈ پارکنگ سسٹم قائم کیا جائے گا جہاں سفید نشانات لگائیں جائیں گے نشان سے باہر موٹر سائیکل یا گاڑیاں کھڑی کر دی گئی تو چالان کیا جائے گا ون وے نظام کو موثر بنانے کیلئے چار ٹریفک اسپلائیکس ایک ہفتے کے اندر نصب کر دئیے جائیں گے خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ بازار میں رش آور ٹریفک بے ترتیبی کے خاتمے کیلئے 2D گاڑیوں کو فوری موجودہ بس اڈہ منتقل کر دیا جائے گا مقررہ مقام کے علاؤہ کہیں بھی 2D گاڑیاں کھڑا پکڑا گیا تو تمام گاڑیاں پولیس اسٹیشن میں سیکشن 550 کے تحت مستقل طور پر ضبط کی جائے گی اور ڈرائیورز کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی جائے گی اسکے علاؤہ جمعہ بازار بھی اڈہ کے مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مرکزی شہر میں ٹریفک جام بے ہنگم رش آور سیکورٹی خدشات ختم کیے جا سکے انتظامیہ پولیس اور بازار کمیٹی مشترکہ طور پر اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے ایس پی چاغی محمد شریف نے کہا کہ شہریوں کے مشکلات و تکالیف کو مدنظر رکھ کر ناجائز تجاوزات بازار میں بے ہنگم ٹریفک جام کے مسائل سمیت دیگر مسائلِ کا ادارک کرکے شہریوں کے مشکلات ختم کر دیں گے

