دالبندین(گدروشیا پوائنٹ)چاغی پولیس کا کامیاب کارروائی کے دوران چوری کے مقدمے میں مطلوب مفرور ملزم کو گرفتار کارروائی ایس پی چاغی محمد شریف کے خصوصی احکامات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی، جس کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کو یقینی بنانا تھا کاروائی کی قیادت ایس ایچ او دالبندین عبدالوحید بلوچ نے کی، جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او شبیر احمد، ایڈیشنل ایس ایچ او نعمت اللہ اور دیگر پولیس اہلکار بھی اس ٹیم کا حصہ تھے پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 82/2025 بجرم 380 تعزیراتِ پاکستان (چوری) میں مطلوب ملزم سفر خان ولد حاجی غلام رسول قوم برانزئی، سکنہ کلی خدائے رحیم کو گرفتار کر کے تھانے میں بند کر دی ملزم گھروں میں جاکر چوری کرتا تھا مزید تفتیش جاری رئیگا ایس پی چاغی نے پولیس ٹیم کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ علاقے کو جرائم سے پاک کیا جا سکے.

