تربت: نیشنل پارٹی ضلع کیچ کی جانب سے شہید مولا بخش دشتی کی یاد میں ورکرز کانفرنس منعقد

تربت (گدروشیا پوائنٹ) نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے زیراہتمام شہید مولا بخش دشتی کی یاد میں ورکرز کانفرنس سرکٹ ہاؤس تربت میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق سینیٹر کبیر محمد شہی، مرکزی سینئرنائب صدر شاوس حاصل بزنجو، صوبائی صدر اسلم بلوچ، بی ایس او پجار کے چیئرمین بوہیر صالح ایڈووکیٹ، یاسمین لہڑی، چنگیز حئی بلوچ، مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فدا حسین دشتی، مرکزی کمیٹی کے رکن و ریجنل سیکریٹری مکران واجہ ابوالحسن، نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و میئر تربت بلخ شیر قاضی، لالا رشید دشتی، ضلعی صدر یونس جاوید، سابق صدر مشکور انور ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے شہید مولا بخش دشتی کی سیاسی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا اور تنظیمی امور سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔