پنجگور(گدروشیا پوائنٹ) سینئر ایجوکیشنل اسٹاف ایسوسی ایشن (سیسا) پنجگور کے ضلعی انتخابات 2025–2027 میں علم دوست پینل بلا مقابلہ کامیاب قرار پایا۔ مقررہ انتخابی شیڈول کے مطابق پینل کے امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالعلیم کے پاس جمع کرائے، جبکہ جانچ پڑتال اور وقت کی تکمیل تک کسی دوسرے پینل کی جانب سے کوئی نامزدگی موصول نہ ہوئی۔ اس طرح علم دوست پینل کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا۔ یہ کامیابی اراکینِ سیسا پنجگور کے اتحاد و اتفاق کی عکاس ہے، جس کے نتیجے میں آئندہ دو سال کے لیے متفقہ پینل منتخب ہوا۔نو منتخب کابینہ کے عہدیداران درج ذیل ہیں۔صدر محمد عالم، جنرل سیکریٹری عبدالرازق، چیئرمین رسول جان، آرگنائزر حاتم علی، نائب صدر ظہیر احمد قمبر، وائس چیئرمین مطاہر حسین، ڈپٹی آرگنائزر محمد ایوب، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک سعید اکبر، پریس سیکریٹری محمد حسن، سیکریٹری خزانہ محمود ایاز، جوائنٹ سیکریٹری وسیم کریم، آفس سیکریٹری صلاح الدین، سیکریٹری خواتین وسیمہ صالح، ڈپٹی سیکریٹری خواتین طاہرہ پروین، رابطہ سیکریٹری ظہیر احمد اور آڈٹ سیکریٹری صابر علی شامل ہیں۔
آخر میں نو منتخب کابینہ نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ نئی قیادت سیسا پنجگور کو مزید فعال، مؤثر اور اراکین کی توقعات پر پورا اترنے والا ادارہ بنانے کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔

