تفتان: مزدہ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا

تفتان (گدروشیا پوائنٹ) جمعرات اور بدھ کی درمیانی شب رات ایک بجے کے قریب ایک مزدہ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ شعلے دور سے بھی واضح طور پر دکھائی دے رہے تھے، جس کے باعث قریبی گاڑیوں اور دکانوں کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس نے فائر بریگیڈ کو طلب کیا، جس نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے بھرپور کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ حادثے میں مزدہ گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ علاقے میں آگ لگنے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، مگر اب صورتحال قابو میں ہے۔