دالبندین: بی این پی بلوچستان کی حقیقی جمہوری آواز ہے، عوامی حقوق کے لیے جدوجہد جاری، محمد بخش بلوچ

دالبندین (گدروشیا پوائنٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے صدر محمد بخش بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی این پی بلوچستان کی قومی، جمہوری اور حقیقی آواز ہے بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے عوام کے سیاسی معاشی اور آئینی حقوق کے لیے پُرامن اور اصولی جدوجہد کر رہی ہے بی این پی نہ صرف بلوچستان کی قومی آواز ہے بلکہ ایک حقیقی جمہوری پلیٹ فارم بھی ہے جو ہمیشہ عوامی امنگوں کی نمائندہ رہی ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں پارٹی یونٹس کا قیام عمل میں لا کر تنظیمی ڈھانچے کو فعال اور مضبوط بنا کر پارٹی کو عوام سے مزید جوڑا جائے گا ہر سطح پر کارکنوں کو متحرک کر کے عوامی رابطہ مہم کو وسعت دی جائے گی عنقریب انشا اللہ فیصل کالونی دالبندین کا یونٹ سانحہ دو ستمبر واقعے میں شہید ہونے والے پارٹی کے دیرینہ نظریاتی دوست وقار جان کشانی کے نام سے منسوب کیا جائے گا بی این پی نے بلوچستان کے باشعور عوام، بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پارٹی کا حصہ بنیں اور اپنے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد میں قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کے شانہ بشانہ چل کر مظلوم و محکوم اقوام کے آواز کو مضبوط کریں