اوتھل:کنڈ ملیر کے قریب گیس بوزر اور کوچ میں تصادم 4 افراد جھلس کر جاں بحق، 2 زخمی

اوتھل(گدروشیا پوائنٹ) مکران ٹو کراچی شاہراہ پر ضلع لسبیلہ کے علاقے میں گیس بوزر اور کوچ کے تصادم کے بعد 4 افراد جھلس کر جاں بحق، حادثہ آج صبح مکران کوسٹل ہائی وے، کنڈ ملیر کے قریب پیش آیا۔ تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، 2 زخمی بھی ہوئے جاں بحق افراد کی لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے اوتھل سول اسپتال منتقل کی گئی۔ یہ حادثہ کوسٹل ہائی وے پر کُنڈملیر سے تقریبا ایک کلومیٹر دور آج 5 نومبر کو صبح ساڑھے سات بجے بوزر گاڑی اور مسافر بس کے درمیان خوفناک تصادم سے پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق بوزر گاڑی میں گیس بھری ہوئی تھی، جس کے باعث تصادم کے فوراً بعد زور دار دھماکہ ہوا اور گاڑیوں میں آگ بھڑک اُٹھی۔حادثے میں بس میں سوار نو افراد میں سے دو افراد کو زخمی کی حالت میں نکال لیا گیا۔ جبکہ آگ لگنے سے دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔ جس کے باعث کوسٹل ہائی وے صبح سات بجے سے اب تک تاحال سڑک مکمل طور پر بند ہے۔ مکران سے کراچی جانے اور کراچی سے مکران آنے والی تمام مسافر بسیں اور نجی گاڑیاں راستے میں پھنسی ہوئی ہیں، سینکڑوں مسافر پریشان ہیں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کوششیں شروع کیں۔ تاہم اب تک سرکاری سطح پر کوئی ریسکیو شروع نہیں کی گئی ہے۔ مسافروں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور بھاری مشینری روانہ کی جائے تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے۔ راستہ بحال ہو