تربت (گدروشیا پوائنٹ) دشت بلن کے رہائشی محمد مسلم ولد رحیم بخش، جو زرنج چلا کر مزدوری کے ذریعے اپنے گھر کا خرچ برداشت کرتے تھے، گزشتہ رات مبینہ طور پر تربت کے علاقے نوک آباد میں گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران لاپتہ کر دیے گئے۔ اہلِخانہ کے مطابق، نامعلوم افراد نے رات گئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور محمد مسلم کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ واقعے کے بعد اہلِعلاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ متاثرہ خاندان نے حکامِ بالا سے محمد سلیم کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک غریب مزدور کو بلاجواز لاپتہ کرنا ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر محمد مسلم پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔ علاقے کے سماجی حلقوں نے بھی واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے عوام میں عدمِ تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے اور قانون کی بالادستی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

