آواران: موٹر سائیکل اور شہ زور گاڑی میں خوفناک تصادم، 22 زخمی، 6 شدید زخمی کراچی منتقل

آواران(گدروشیا پوائنٹ)بلوچستان کے ضلع آواران میں موٹر سائیکل اور شہ زور گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہو گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر جوائنٹ اسپتال آواران منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ذرائع کے مطابق چھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں بہتر علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مقامی انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔