دالبندین: اربوں کا ماسٹر پلان چھ سال بعد بھی نامکمل، شہری پریشان، محکمہ و ٹھیکیدار کی نااہلی بے نقاب

دالبندین(گدروشیا پوائنٹ/محمد بخش بلوچ)دالبندین ماسٹر پلان یا عذاب پلان ؟ اربوں روپے کا منصوبہ چھ سال گزرنے کے باوجود تاحال مکمل نہ ہوسکا شہریوں کو ایک خوبصورت روڈ تو نہ دیں سکا مگر لوگوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کردیا محکمہ کے ایکسیئن اور ٹھیکیدار کی لاپرواہی نے شہریوں کو ذہنی کوفت کا شکار بنا دیا عوامی ٹیکسوں سے سابقہ دور حکومت میں 2019 میں دالبندین ماسٹر پلان کی فنڈز منظور ہوئی تھی تاکہ بازار کو خوبصورت بنایا جائے مگر بدقسمتی سے ٹھیکیدار کے نااہلی اور محکمے کے ایکسیئن کی ملی بھگت سے اربوں روپوں کا فنڈز ضائع ہوکر مٹی کی نظر ہوگئے علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے محکمے کے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کے مشکلات کو مدنظر رکھ کر سالوں سے زیر التواء ماسٹر پلان کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے