دالبندین: چاغی گرڈ اسٹیشن کی 132 کے وی لائن سے بریس پٹیاں چوری، کھمبے گرنے کا خدشہ

دالبندین(گدروشیا پوائنٹ)چوری کی واردات میں اضافہ چوروں کے واردات کا نیا طریقہ تحصیل چاغی گرڈ سٹیشن کو جانے والی 132 کے وی کے بریس پٹی کو بھی چور نہیں بخشے بلکہ لیویز چیک پوسٹ کے قریب چوروں نے تحصیل چاغی جانے والی 132 کے وی کے کھمبوں سے بریس پٹیوں کو دیمک کی طرح نکال کر کھوکھلا کردیا جس کی وجہ سے یہ کھمبے کسی بھی وقت گر سکتے ہیں واپڈا حکام نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ذمہ دار آفیسران سے مطالبہ کیا کہ چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو قابو کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں تاکہ اس طرح کے واقعات مذید رونما نہ ہو سکیں