خاران: سینئر ایجوکیشنل اسٹاف ایسوسی ایشن (سیسا) کے ضلعی انتخابات میں “تختی پینل” بلا مقابلہ کامیاب

خاران(گدروشیا پوائنٹ)گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول خاران میں سینئر ایجوکیشنل اسٹاف ایسوسی ایشن (SESA) بلوچستان کے زیر اہتمام ضلع خاران کی ضلعی کابینہ کے انتخابات بخیر و خوبی منعقد ہوئے۔جس میں “تختی پینل”نے بِلا مقابلہ کامیابی حاصل کی۔ یہ کامیابی تنظیمی اتحاد، باہمی اعتماد اور مثالی تعاون کی عکاس ہے نومنتخب ضلعی کابینہ برائے مدت 2025 تا 2027ء حسبِ ذیل ہے:
محمد حسین بلوچ صدر۔
محمد عثمان حسنی چیئرمین ۔حاجی محمد جان آرگنائزر۔
حاجی مجیب الرحمٰن جنرل سیکریٹری۔
سمیع اللہ نائب صدر
زاہد الرحمٰن سیکرٹری آڈٹ۔ سردار نوروز خان ڈپٹی آرگنائزر۔
جنید احمد فنانس سیکریٹری۔ فضل الرحمٰن قمبرزئی جوائنٹ سیکریٹری۔ گل محمد ڈپٹی سیکرٹری فنانس۔
عبدالخالق ڈپٹی جنرل سیکریٹری۔ سید عزیز الرحمٰن کوآرڈینیشن سیکریٹری۔ سلیمہ فضل ڈپٹی سیکریٹری خواتین۔
اسماء قاسم شاہ سیکریٹری خواتین۔
فصیح اللہ سیکریٹری اطلاعات و پریس ۔حاجی نبی بخش کبدانی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے بلا مقابلہ کامیابی “تختی پینل” کی محنت، اتحاد اور تنظیمی شعور کا نتیجہ ہے۔ تمام ممبران سیسا خاران نے اس کامیابی پر دلی مسرت و مبارکباد کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نئی منتخب کابینہ اساتذہ کے مسائل کے حل، تعلیمی ترقی اور تنظیمی استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔