دالبندین(گدروشیا پوائنٹ) دالبندین پولیس کی کامیاب کاروائی ایس پی چاغی، محمد شریف کلہوڑو، کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی عابد شیرزئی اور ڈی ایس پی اسد اللہ مینگل کی زیر نگرانی ایک اہم کارروائی عمل میں لائی گئی اس کارروائی میں ایس ایچ او سٹی دالبندین، وحید بلوچ، ایڈیشنل ایس ایچ او شیر احمد، ایڈیشنل ایس ایچ او نعمت اللہ اور پولیس فورس کے جوانوں نے حصہ لیا کاروائی کے دوران ایک ماہ قبل ہندو تاجر دلیپ کمار ولد تورام، قوم پہوجہ، کے گھر میں گن پوائنٹ پر ہونے والی چوری کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے دو مسروقہ موبائل فون، ایک موٹر سائیکل اور ایک گھڑی برآمد کی گئی۔ واقعے کے بعد متاثرہ شخص کی جانب سے ایف آئی آر نمبر 109/2025، دفعہ 392 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، اور ملزم پولیس کو مطلوب تھا مزید تفتیش جاری ہے ایس پی چاغی، محمد شریف کلہوڑو، نے اس گرفتاری کو پولیس کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی اور عوام کو سکون کا سانس ملے گا انہوں نے عوام الناس سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر انشاءاللہ علاقے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے

