خضدار: باغبانہ میں شاہوزئی قبائل کا تصادم، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

خضدار (گدروشیا پوائنٹ)خضدار کے علاقے باغبانہ میں شاہوزئی قبائل کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ممتاز شاہوزئی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں محمد اسماعیل زہری کی قیادت میں پیرامیڈیکس عملے نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
واقعے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئیں، تاہم مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ جھگڑے کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔