خضدار(گدروشیا پوائنٹ)خضدار کے علاقے نال میں کار کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ ایک موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا، جس کے نتیجے میں ظفر اور مرید نامی شہری زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت اور ملزمان کے حوالے سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے گشت بھی بڑھا دیا ہے۔

