خضدار(گدروشیا پوائنٹ)یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس خضدار کے احاطے میں ایک شاندار اور پُروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن طفیل بلوچ، ڈی آئی جی خضدار رینج، کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکاؤٹس، ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی سمیت سول و عسکری افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قومی پرچم لہرائے جانے سے ہوا، جس کے بعد وطنِ عزیز کی آزادی کی خوشی میں یومِ آزادی کا خصوصی کیک کاٹا گیا۔ تقریب کے اختتام پر ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں شرکاء نے قومی پرچم تھامے ملی جذبے کا بھرپور اظہار کیا

