لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل میں ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 22 واں اجلاس منعقد
اوتھل: لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (ASRB) کا 22 واں اجلاس 29 مئی 2025 کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں مختلف تعلیمی امور سے متعلق ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے رجسٹرار، تمام فیکلٹیز کے ڈینز، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC)، ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز اور ڈپٹی ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز نے شرکت کی

