کیچ کے دینی مدارس کا نمایاں کردار
تحریر: مولانا غلام اللہ رستم نقشبندی دُرزادہ.
جامعہ اشرف المدارس، آبسر تربت کیچ کے زیرِ اہتمام عظمتِ قرآن کانفرنس کے کامیاب اور بابرکت انعقاد پر مدرسہ کے مدیرِ محترم حافظ عبدالحفیظ مینگل صاحب حفظہ اللہ اور ان کی پوری مخلص ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ مبارکباد جمعیت علماء اسلام تربت، خانقاہِ عالیہ صمدیہ سلامیہ نقشبندیہ شاہی، تمپ، اور اپنے قبیلے کی سماجی و قبائلی نظم دُرزادہ راجی اتحاد نیز قبیلے کے معززین کی جانب سے پیش کی جاتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس خیر کے سلسلے کو تادیر قائم و دائم رکھے۔ الحمدللہ ضلع کیچ دینی اور دنیاوی تعلیم دونوں میدانوں میں مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ضلع کے متعدد مدارس میں بنین و بنات کے مدارس کا وفاق کے ساتھ الحاق، دورۂ حدیث تک تعلیم، اور طلبہ و طالبات کا امتیازی نمبروں سے کامیاب ہونا نہایت حوصلہ افزا امر ہے۔ کیچ کی بچیوں اور بچوں کو گھر کی دہلیز پر مکمل دینی تعلیم کے مواقع میسر ہیں۔ بنین کے لیے دورۂ حدیث تک تعلیم کا مؤثر انتظام متعدد مدارس میں موجود ہے، جن میں جامعہ اشرف المدارس بھی شامل ہے، جہاں معیاری تعلیم کے ساتھ طلبہ کو قیام و طعام کی بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ آبسر ہی میں دارالعلوم آبسر (مہتمم: مفتی فضل الرحمن قاسمی حفظہ اللہ)،
مدرسہ اصحابِ صفہ (مدیر: مفتی مراد جان صاحب حفظہ اللہ)،
جامعہ رشیدیہ آسیہ آباد (مدیر: مولانا ریاض الحق آسیہ آبادی حفظہ اللہ) دورۂ حدیث تک دینی علوم کی عظیم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اسی طرح دار ارقم شے تگر، مدرسہ اشاعت التوحید والسنۃ ملک آباد، دارالسلام چاہسر، دارالسلام کلاتک، جامعہ محمودیہ سلو بلیدہ، مدرسہ مولانا عبدالخالق بلیدئی، میناز میں مولانا بلیغ الدین کا مدرسہ اور کیچ کے دیگر کئی بنین و بنات کے مدارس دینی علوم کی اشاعت میں قابلِ قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہم تمام بنین و بنات مدارس کے مدیران، اساتذہ اور منتظمین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، علمِ نبوت کی خدمت پر ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں، اور دامے، درمے، سخنے اور قدمے ان کے شانہ بشانہ رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ یہ مدارس ہمارے دینی قلعے اور شعائرِ اسلام ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت فرمائے اور ان کے فیوض و برکات کو عام فرمائے۔ آمین۔

