سماجی شخصیت حاجی برکت بلیدی کا اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کے آفیس کا مختصر دورہ

تربت(گدروشیا پوائنٹ) تربت کے معروف سماجی شخصیت حاجی برکت بلیدی نے اوست ویلفئیر آرگنائزیشن بلوچستان کے آفیس کا مختصر دورہ کیا۔ اوست ویلفئیر کے جنرل سیکرٹری عبداللہ گلاب نے اوست کے مختلف شعبوں کے متعلق بریفننگ دی۔ حاجی برکت بلیدی نے اوست ویلفئیر آرگنائزیشن ممبر شپ حاصل کی اور اپنے ممبر شپ فیس ادا کیے۔ انہوں نے اوست کے مکران کے غریب اور بے سہارا عوام کیلئے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر اوست کے مجید بلوچ، شےحق بلوچ اور فرحان بلیدی موجود تھے۔