ایم این اے ملک شاہ گورگیج کی میر عبدالغفور کلمتی ڈسٹرکٹ سپتال گوادر کا دورہ

گوادر(گدروشیا پوائنٹ/ عبیداللہ بلوچ) رکن قومی اسمبلی گوادر کم کیچ حاجی ملک شاہ گور گیج گوادر پریس کلب کے دورے پر پہنچ گئے ۔اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل کیچ میر ہوتمان ، پی پی پی کے راہنماؤں میر بشیر کلمتی ، یوسف فریادی، صادق تاجر ، ماجد حسین ، افضل جان ،امداد کھتری و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ گوادر پریس کلب پہنچنے پر گوادر پریس کلب کے صدر و صحافی ممبران نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر گوادر پریس کلب کے صدر اسماعیل عمر ، سابق صدر نورمحسن ، و دیگر صحافیوں نے ایم این اے حاجی ملک شاہ گورگیج کو گوادر پریس کلب کے جملہِ مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گوادر پریس کلب پورے بلوچستان میں دوسری سب سے بڑی اور منظم پریس کلب ہے ۔ گوادر پریس کلب نے تمام تر مشکلات کے باوجود ہمیشہ مثبت و تعمیری طرز صحافت کو فروغ دیا انھوں نے گوادر پریس کلب کے لئے گزشتہ سال نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لیے ٹینڈرز ہوئے تھے لیکن میٹیریل ریٹ بڑھ جانے کے سبب کسی ٹھیکیدار نے ٹھیکہ لینے سے انکار کر دیا تھا جس کے باعث گوادر پریس کلب کے بلڈنگ کی تعمیر نہ ہوسکی اور ان کے فنڈز بھی لپز ہوگئےانھوں نے ایم این اے حاجی ملک شاہ گورگیج سے اپیل کی کہ وہ موجودہ صوبائی حکومت سے گوادر پریس کلب کی بلڈنگ کی تعمیر کو پی ایس ڈی پی میں ڈالنے میں کردار ادا کریں جس پر ایم این اے حاجی ملک شاہ گورگیج نے پریس کلب کے صحافیوں کو یقین دہانی کرادی کہ وہ صوبائی حکومت کی موجودہ بجٹ کی پی ایس ڈی پی میں پریس کلب کی جدید بلڈنگ کی تعمیر میں کردار کریں گے ۔ انھوں نے گوادر پریس کلب کے صحافیوں کی مثبت و تعمیری صحافت پر ان کے کرادر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے گوادر کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے میں مدد ملی ہے انھوں نے کہا کہ وہ بحثیت عوامی نمائندہ گوادر کے صحافیوں کے مسائل و مشکلات کے حل میں ہمیشہ کوشاں رہیں گے ۔ دریں اثناء ایم این اے حاجی ملک شاہ گورگیج اس وقت ضلع گوادر کے دورے پر ہیں انھوں نے ضلع گوادر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ اور عوامی مسائل و مشکلات کا از خود مشاہدہ کررہے ہیں ۔ انھوں نے اپنے ایم این اے فنڈز اور وفاقی حکومت کی تعاون سے ضلع گوادر کے مختلف علاقوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دی ۔ انھوں نے کہا کہ اورماڑہ سعید آباد میں 300 ملین روپے کی بجٹ سے ایک منی ڈیم کی منظوری لی ہے جس کے ٹینڈر باقاعدہ جاری ہو گئے ہیں اس منی ڈیم سے علاقے میں عوام کو پینے کے پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائے گا جبکہ جیونی میں بھی 28 کروڈ روپے کی ابنوشی اسکیم منظور ہوگئی ہے اسی طرح گوادر فقیر کالونی میں 100 ملین روپے کی فنڈز سے روڈ کی تعمیر کرلی گئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اورماڑہ ہڈ کے علاقے میں 5000 ملین روپے کی لاگت سے جیٹی کی تعمیر کی جا رہی ہے جن کے فنڈز جی ایل ایل ایس پی سے حاصل کرلی گئی ہے انھوں نے بتایا کہ اسی طرح عنقریب جیونی میں بھی جیٹی کی تعمیر کرلی جائے گی اور گوادر میں ضلع بھر میں سولر پینل ہرگھر کے لیے دیں گے انھوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم ، اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ضلع گوادر اور کیچ کے عوامی مشکلات کے حل کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں انھوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے توسط سے کلاتو سنٹسر پمپنگ واٹر اور سولر سسٹم عنقریب شروع کریں گے اور ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیں گے۔