تربت(گدروشیاپوائنٹ)اوست ویلفئیر آرگنایزیشن بلوچستان ہر رنگ و نسل زات و پات سے بالاتر اور انسانی ہمدردی کے جزبہ سے سرشار ایک منظم فلاحی ادارہ ہے بطور فلاحی ادارہ اوست ویلفیئر آرگنائزیشن اپنے محدود وسائل سے بلوچستان میں غریب و مستحق افراد کے علاج معالجے اور فلاح و بہبود کے لئے بخوبی خدمات سرانجام دے رہا ہے بیمار زدہ بلوچستان میں اوست ویلفیئر آرگنایزیشن غریب بے سہارا بیماروں کے لیے امید کی کرن ہے-
اوست ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان قدرتی آفات یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں محدود وسائل کے باوجود مخلص ہمدرد اور انسان دوست افراد کے تعاون سے ہر وقت امدادی کاموں میں مصروف عمل ہے اوست ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان ہر مشکل وقت میں ضرورت مند افراد کے ساتھ رہا ہے-
اوست ویلفیئر آرگنایئزیشن مختلف شعبہ جات جن میں سر فہرست اوست میڈیکل ٹیم سمیت اوست روحیل بلوچ فنڈ ،اوست ایمبولینس سروس، اوست ایمرجنسی ریسپانس ٹیم ( اوست ہنگامی ٹیم) کے زریعے ہنگامی بنیادوں پر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے-
اوست میڈیکل ٹیم پچھلے پانچ سالوں سے سیکڑوں مریضوں کا بلا امتیاز علاج کر چکا ہے جن میں میں کینسر کے 157- گردوں کے 69-عارضہ قلب کے 22 – شامل ہیں-
اس کے علاوہ اوست میڈیکل ٹیم نے تھلیسیمیاء، آرتوپڈک رسولی، جگر، معدہ، اور دماغی مریضوں کے ساتھ ساتھ ایکسیڈنٹ اور حادثات سمیت 327 مریضوں کو علاج کے غرض سے امداد فراہم کی ہے-
اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے جن مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور مخیر حضرات کے تعاون سے جن کی امداد کی گئی ہے اس وقت رجسٹر شدہ مریضوں اور ضرورت مند افراد کی تعداد 575 تک الحمد اللہ پہنچ چکی ہے- اور اسی طرح 465 مریضوں کو دوائیوں کے لئے امداد فراہم کی گئی ہے جن میں زیادہ تر کینسر کے مریض شامل ہیں-
الحمدالله اوست ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان کی طرف سے ماہانہ 20 سے زائد کینسر کے مریضوں کے ساتھ کیمو تھراپی اور شعاعوں کے لئے تعاون جاری ہے-
اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے 50 معزور بچوں کو ویل چیئرز ٹرائی سائیکل سمیت 17 ضرورت مند بچوں میں اسکول بیگز تقسیم کئے گئے ہیں- کچھ غریب بچوں کو اسکول فیس کی ادائیگی جاری ہے-
اوست روحیل فنڈز کو مزید وسعت دینے کے لیے کوششیں جاری ہیں جن کے زریعے تعلیمی اخراجات، فیسوں، کتابیں، اسکول بیگز، کے لئے ضرورت مند طلباء و طالبات کے ساتھ تعاون جاری رہے گی،
(اوست ایمرجنسی ریسپانس ٹیم)
اوست ویلفیئر آرگنایئزیشن بلوچستان کی جانب سے کرونا وائرس کے دوران 1000 غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا تھا-
ڈیرہ بگٹی پیر کوہ میں شدید پانی کی قلت کے دوران ہنگامی بنیادوں پر ضروری سامان پہنچایا گیا تھا-
اوست ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان کی جانب سے سیلاب کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع، لسبیلہ، خضدار، سبی، کچھی، نصیر آباد، واشک میں سیلاب متاثرین کے ساتھ تعاون گیا ،
اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ 1370 خاندانوں میں راشن، 400 خیمے، 350 مچھردانیاں، 1000 سرد کمبل،750 جوڑے کپڑے تقسیم کئے گئے،
اوست ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے مختلف مقامات پر فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا جہاں 1480 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا- سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کے لیے سریلیک دودھ، بسکٹ، کیک، صاف پانی، فراہم کئے گئے-
(اوست تھلیسیمیا کئیر سینٹر پنجگور)
اوست ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان کی ٹیم نے اوست تھلیسیمیا کئیر سینٹر پنجگور قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا.2021 سے 2022 تک اٹھارہ مہینے کی قلیل مدت میں 390 تھیلیسیمیا کے مریض بچے رجسٹرڈ ہوئے اور ان بچوں کو ہر مہینے بلڈ ٹرانسفیوژن مکمل فری میں لگایا گیا- اوست تھلیسیمیا کئیر سینٹر پنجگور میں تھلیسیمیا کے مریضوں کے علاؤہ گائنی، اور ایمرجنسی کے مریضوں کو بھی خون فراہم کیا گیا-
پنجگور ڈسٹرکٹ میں واحد بلڈ بینک ہونے کی وجہ سے پورے ڈسٹرکٹ میں خون کی ضرورت اوست بلڈ بینک نے پورا کیا تھا۔
اوست تھلیسیمیا کئیر سینٹر پنجگور میں اٹھارہ ماہ کے دوران 4800 بلڈ ٹرانسفیوژن کئے گئے-
پنجگور جیسے پسماندہ علاقے میں تھلیسمیا سینٹر قائم کرنا اور کیچ میں دیگر فلاحی اداروں کو اپنے ساتھ ملانا اوست ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان کی بہت بڑی کامیابی ہے
اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کا اوست ایمبولینس سروس بھی گزشتہ دو سالوں سے بخوبی اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے-
اوست ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان میں ہر ضلع کے مقامی رضا کار شامل ہیں اوست ویلفیئر آرگنائزیشن بطورِ مقامی ادارہ بلوچستان کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور اوست ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان کے وسائل تو محدود ہیں لیکن تمام رضا کاروں کے حوصلے بلند ہیں اسی بلند حوصلے سے اپنے لوگوں کی خدمات کرنا اوست ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان کا اولین فریضہ ہے –
اوست ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان بین الاقوامی اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکیں،
اوست ویلفیئر آرگنائزیشن نے کرن فاؤنڈیشن کے تعاون سے پنجگور میں تھلیسمیا کئیر سینئر کی بنیاد رکھی اوست تھلیسمیا سینٹر پنجگور کے لیئے کرن فاؤنڈیشن کی جانب سے جدید مشینری بھی فراہم کی گئی،
.اوست ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان کی کوشش ہے بلوچستان کے غریب عوام کی فلاح وبہبود کے لئے عالمی فلاحی اداروں کا اس جانب توجہ مبذول کروائی جائے بلوچستان دیگر فلاحی اداروں کے ساتھ ملکر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پورے بلوچستان میں صحت کے حوالے سے سنگین صورتحال کا سامنا ہے-
بلوچستان میں پانی کی قلت بھی بڑا مسئلہ ہے بہت سے علاقوں میں خطرناک حد تک پانی کی قلت اور بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اس مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اوست ویلفیئر آرگنائزیشن نے کرن فاؤنڈیشن کے تعاون سے بہت سےغریب افراد کے لئے مکانات تعمیر کیئے گئے اور کئی علاقوں میں پانی فراہم کرنے کے لیے سولر سسٹم سمیت بور بھی لگائے گئے-اوست ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان نے کرن فاؤنڈیشن کے تعاون سے کرونا وائرس کے دوران 600 خاندانوں میں راشن تقسیم کئے-
اوست ویلفیئر آرگنائزیشن ذمہ دار ادارے کے طور پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ ایک منظّم ادارتی ڈھانچہ بھی رکھتا ہے-
اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کے تمام شعبہ جات فحال ہیں-
1/ مرکزی کابینہ، اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ فیصلہ ساز شعبہ ہے-
2/ مشاورتی کمیٹی، اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کی مشاورتی کمیٹی پالیسی ساز شعبے کے طور پر کام کر رہی ہے-
3/ میڈیکل کمیٹی، اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کی میڈیکل کمیٹی مرکزی کابینہ کے زیر نگرانی کام کر رہی ہے،
4/ کیمپنگ کمیٹی، اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کی کیمپنگ کمیٹی مرکزی کابینہ کی مشاورت سے میڈیکل کیمپس، رلیف کیمپس، معلومات کیمپس، کا انعقاد کرتی ہے-
5/ میڈیکل رابطہ کمیٹی، اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کی میڈیکل رابطہ کمیٹی ضرورت مند مریضوں کے علاج معالجے کے لئے ڈاکٹرز اور فلاحی ہسپتالوں سے تعاون اور رہنمائی کے لئے رابطے میں رہتی ہے-
6/سائبر ٹیم. اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کی سائبر ٹیم سوشل میڈیا کے زریعے ضرورت مند مریضوں کے لئے کیمپین چلاتی ہے اور سوشل میڈیا پر اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کے ادارتی رپورٹس شائع کرتی ہے-
7/منیجمنٹ ٹیم، اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کی منیجمنٹ ٹیم تمام ادارتی ذمہ داریوں پر مرکزی کابینہ کو رپورٹ پیش کرتی ہے،
8/ میمبرز ، اوست ویلفیئر آرگنائزیشن میں ممبر سازی اصولوں اور قواعد کے مطابق کی جاتی ہے قابلیت اور کارگردگی کی بنیاد پر عہدے دیئے جاتے ہیں،
(انتخابی عمل)
اوست ویلفیئر آرگنائزیشن میں ہر دو سال بعد مشاورتی کمیٹی مرکزی کابینہ کی زیر نگرانی میں الیکشن کے زریعے نئی کابینہ تشکیل دیتی ہے –
(مرکزی دفتر)
اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کا مرکزی دفتر (ہیڈ آفس) تربت شہر میں واقع ہے-
مرکزی دفتر میں اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کی تمام دستاویزات موجود ہیں وزٹ کرنے پر اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کے تمام ڈونرز کو اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کے نمائندے بریف کرتے ہیں –
اوست ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان انسان دوست فلاحی ادارہ ہے ہر مشکل گھڑی میں ضرورت مند افراد کے درمیان موجود ہے اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کی پوری ٹیم تمام مشکلات کو زیر کرتے ہوئے میدان عمل میں ہے آئیں انسانیت کی فلاح کے لئے ہمارے ساتھ دیں آگے بڑھیں مدد کریں،
مرکزی ترجمان،اوست ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان

