تربت(گدروشیاپوائنٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی کیچ کے زیر اہتمام سرکٹ ہاوس ہال تربت میں عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا.
ورکرز کنونشن سی ای سی ممبر و ضلعی آرگنائزر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا.
ورکرز کنونشن کے مہمان خاص بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ اور اعزازی مہمانان گرامی سابق ایم پی اے و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر شاہوانی، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نزیر احمد ،مرکزی پبلیکیشن سیکرٹری ڈاکٹر قدوس بلوچ ،سی ای سی ممبر و سابق ایم پی اے میر حمل کلمتی ،سی ای سی ممبر حاجی زاہد بلوچ تھے.
جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بی این پی ضلع کیچ کے ڈپٹی آرگنائزر شئے ریاض احمد نے سرانجام دیئے اور ضلعی تنظیمی رپورٹ بھی پیش کیا کنویشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت وائس چیئرمین یوسی ناصر آباد محمد ایوب نے حاصل کیا۔
ورکرز کنونشن میں بی این پی کے قائمقام صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نزیر احمد بلوچ ،مرکزی پبلیکیشن سیکرٹری ڈاکٹر قدوس بلوچ ،سی ای سی ممبر میر حمل کلمتی ،سی ای سی ممبر حاجی زاہد بلوچ ،ضلعی آرگنائزینگ کمیٹی کے ممبر سید تیمور شاہ، سید جان گچکی، نصیر احمد گچکی، اور خان محمد جان گچکی، ماما عظیم بلوچ نے خطاب کیا۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچ قومی بقاء ننگ و ناموس کی حفاظت اور استحصالی قوتوں کے سامنے ہر سیاسی و جمہوری جدوجہد کرنے والی بلوچستان کی ماس ترجمان جماعت ہے، بلوچستان میں جاری جبری گمشدگیوں، ٹارگٹ کلنگ، بیروزگاری، امن و امان کی مخدوش صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے انکا سدباب کرنا ضروری ہے، بلوچ نوجوانوں کو اٹھاکر انکی لاشیں پھینکنے کا رواج عروج پر ہے ایسے گھنبیر حالات میں بی این پی بلوچستان کی محکوم و مظلوم عوام کو یکجاہ ہونے کا پیغام دیتی ہے.
انہوں نے کہا کہ بی این پی ہر سیاسی و جمہوری پلیٹ فارم پر بلوچستان کی ترجمانی کرکے یہاں پر جاری ظلم و نا انصافی کے خلاف آواز بلند کریگی بلوچستان کے لوگوں کو بھی دوسرے صوبوں کے طرح انسان سمجھ کر انکے آئینی و ریاستی حقوق غصب کرنے کی بجائے یہاں کے بسنے لوگوں کو دئیے جائے۔
انہوں نے کہاکہ ریاستی زمہ داران سیاسی مسائل کا حل طاقت کے بجائے مزاکرات اور گپ وشنید کے ذریعے انکا حل نکالیں کوئی قانون ماورائے عدالت ٹارگٹ کلنگ کی اجازت نہیں دیتا حالیہ بالاچ بلوچ کی شہادت انتہائی افسوس ناک عمل ہے جس کا عدالت میں ٹرائیل چل رہا ہے لیکن ریاستی فورسز اپنے ہی عدالت کے احترام سے مبرا ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا فکر و فلسفہ سیاسی و نظریاتی ورکروں کو موبلائزیشن کرنا ہے جو لوگ شعور و نظریہ سے عاری ہے وہ بلوچستان نیشنل پارٹی میں رہ نہیں سکتے شعور و آگہی ہی قومی اجتماعی مفادات کی عکاس ہے، اس لئے امید ہیکہ ہمارے ورکرز سیاسی شعور سے لیس ہوکر کسی بھی غیر سیاسی و غیر جمہوری قوتوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی سکت رکھتے ہیں اور ہمارا یہ مشن اور جدوجہد جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں کوئی کریڈٹ لینے کی ضرورت نہیں وقت و حالت سب کچھ خود عیاں کرتے ہیں کون وفادار اور دغا باز ہے کیونکہ بلوچستان ہماری گل زمین ہماری مادر وطن ہے یہ ہم پر واجب ہے کہ اس مادر وطن کی تحفظ کریں اپنے قومی بقاء کی خاطر متحرک و متحد رہیں۔
ورکرز کنونشن میں نصیر احمد بگی، حافظ صلاح الدین سلفی، حاجی عبدالعزیز، منظور رئیس، واجہ محمد خان گچگی، اسفندیار بزنجو، ڈاکٹر محمد عارف، شئے نصرت اللہ، حاجی شریف، آفتاب گچکی ،ندیم سلیم شمبے زئی، محسن بلوچ ،ڈاکٹر رحیم جان، حاجی عبدالرحمن شمبے زئی، ۔میران حیات، ،کہدا لقمان ،چیئرمین ندیم پسند، سراج بیبگر، جلیل یوسف، سراج بلوچ، چیئرمین عبدالغفور کٹور ،اسلم شمبے زئی، شئے ثناءاللہ، نوروز عبدالغفور، عبدالرحمن چیف، چیئرمین عبدالوہاب، یسین کمالان،ہوت نیاز، شئے ارشاد احمد، پزیر بشیر، داد جان سبزل،عبدالوحید اور صدیق ساگر سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی کے دوستوں کی کثیر تعداد شریک تھے۔

