شہدا کو اس لئے یاد کرتے ہیں کیونکہ شہدا آچھے کردار کے مالک رہےہیں،مقررین

پنجگور(گدروشیاپوائنٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی پنجگور کے زیر اہتمام بیاد شہید اسلم جاں گچکی اور چیرمین منظوربلوچ تعزیتی ریفرنس پنجگور پریس کلب میں منعقد ہوا تعزیتی ریفرنس میں جمعیت علماء اسلام , یشنل پارٹی, بی این پی عوامی پاکستان مسلم لیگ ن ,سول سوسائٹی ,اسٹوڈنٹس اور صحافیوں کی شرکتِ تعزیتی ریفرنس کے مہمان خصوصی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن میر نزیر احمد بلوچ اور اعزازی مہمان خاص حاجی زاہد بلوچ تھے جبکہ صدارت بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی عبدالغفار شمبے زئی نے کی تعزیتی ریفرنس سے بی این پی کے میر نزیر احمد ,حاجی زاہد حسین ,حاجی عبدالغفار شمبے زئی , عبیداللہ بلوچ ,علی جان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما پھلین بلوچ , بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما نثار احمد بلوچ , جمعیت علماء اسلام کے مولانا علی احمد ,مسلم لیگ ن کے اشرف ساگر , پنجگور سول سوسائٹی کے حاجی افتخار , انجمن تاجران کے فرید احمد بلوچ نے خطاب کیا ,مقررین نےخظاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کو اس لئے یاد کرتے ہیں کیونکہ شہدا آچھے کردار کے مالک رہےہیں شہدا نے اپنے وطن اور قوم کے حقوق کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اپنے خون سے وطن کی آبیاری کی ھے انہوں نے کہا کہ اجتماعی حقوق کے لیے سب کو متحد ہو کر جہدوجہد کرنا چاہیئے اگر ہم متحد ہو کر اجتماعی مفادات کو ترجیح نہ دیں تو آنے والے وقت ہمیں معاف نہیں کرے گا مقررین نے کہا کہ پنجگور کے سیاسی پارٹیوں نے اپنے سفر کا آغاز پنجگور کلب سے شروع کردی ھے یہ بلوچستان کے مستقبل کے سیاست کے لیے ایک پیغام ھے انہوں نے کہا کہ ہم سب کا منزل ایک ھے گاڑی الگ الگ ہین انہوں نے کہا کہ اسی دن سردار اسلم گچکی نے بلوچستان کے حقوق کے لیے جان کی نذرانہ پیش کی انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کی بات کی ہے.