ناصرآباد کلاتک باپ اور حاجی اکبر آسکانی کاروان کے سینئیر رہنماوں کا اہم اعلان

تربت(گدروشیاپوائنٹ) پی بی 48 تمپ و ناصر آباد وکلاتک باپ اور حاجی اکبر آسکانی کاروان کے سنیئر رہنما معروف شخصیت راشد نصیر کے سربراہی میں آج انکے رہائش گاہ پر ناصر آباد ،کلاتک خیرآباد للین،چربک ،سورگ بازار ،مرمر ،شے کہن اور ہوت آباد کے علاؤہ دیگر علاقوں سے سینکڑوں سیاسی کارکنوں اور معتبرین نے بھر پورانداز میں شرکت کیا۔ جس میں تمام شرکا نے راشد نصیر کے قیادت میں باپ اور کاروان حاجی اکبر آسکانی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔ اس عوامی اجلاس میں تمام شرکا نے راشد نصیر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاگیا۔ عنقریب راشید نصیر اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ میر اصغر رند کے قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ اس موقع پر میر حاجی ملک شاہ گورگیج کے ھدایت پر تربت سے معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی اختر ایاز اور گوکدان سے کلاتک سے واجہ محمد کریم اور گوکدان سے ملا ابرھیم نے خصوصی طور پر طور شرکت کی۔ دیگرسنئیر رہنما اور کارکنوں میں لللین خیرآباد سے تسخیر نور،میر قادربخش نوھانی،خالد بلوچ،شے کہن سے طاھر علی نور بخش ، موجود تھے۔ تمام لوگوں کیلئے ناصر آباد سے شاکر فوجی،بلوچی بازار سے صالح محمد رحیم ،منیر احمد،ناصر آباد سے واجہ عبدالقادر،سورگ بازار سے شعیب احمد،اور ناصر آباد کے معروف شخصیت واجہ جمیل احمد اور ڈاکٹر اختر اور سینکڑوں کارکنوں نے واجہ راشد نصیر کی سربراہی پر بھر پور اعتماد کا اظہارکیا۔اس موقع پر واجہ راشد نصیر نے شرکاء کیلئے ظہرانےکا بھی انتظام کیا تھا۔