تربت: پولیس کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث سہولت کار گرفتار، ہوٹل سیل

تربت(گدروشیا پوائنٹ) تربت پولیس کی کامیاب کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث سہولت کار کے ہوٹل پر چھاپہ، ہوٹل سیل کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ایس پی کیچ کیپٹن ریٹائرڈ زوہیب محسن کا کہناہے کہ گرفتار سہولت کار علاقہ پیشن کا رہائشی ہے اسکا نام جعفر خان ولد حاجی غلام محمد ہے جو تربت میں ہوٹل چلا رہا تھا وہ غیر قانونی سفر کرنے والے افراد کو اپنے ہوٹل میں پناہ دیتا تھا۔ ایس پی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی صبح گرفتار ہونے والے افغان باشندوں سے حاصل معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔ جو آج چار خواتین سمیت 29 افغان باشندوں کو غیر قانونی طور پر تربت سے ایران پھر یورپ سفر کرنے کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ ان گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کو بھی گرفتار کیا جاسکے