بلیدہ (گدروشیا پوائنٹ) علاقہ جاڑین سے چار نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

بلیدہ (گدروشیا پوائنٹ) علاقہ جاڑین سے چار نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد،اطلاعات
ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ جاڑین سے چار نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ملنے کی اطلاعات ہیں۔ جن کی شناخت ذاکر، رزاق، صادق اور پیرجان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق تین نوجوان زِردان کوچہ اور ایک بٹ کا رہائشی تھا۔ چاروں دوست ایک ہفتہ قبل پکنک پر گئے تھے اور اسی روز سے لاپتہ تھے۔ اطلاعات کے مطابق ان کی موٹر سائیکلیں بھی جلائی گئی ہیں، جبکہ لواحقین نعشوں کی وصولی کے لیے علاقے کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔