تُربت(گدروشیا پوائنٹ)تربت کی ڈی سی مسجد میں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی خیر و عافیت کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جس سے مختلف مدارس کے طلباء کی جانب سے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی، جس میں علمائے کرام، شہریوں اور سرکاری افسران کی بڑی تعداد شریک تھی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، بعد ازاں طلباء نے اجتماعی طور پر قرآن پاک کی تلاوت کی اور ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ کی سلامتی، کامیابی اور صحتِ کاملہ کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
شرکاء نے کہا کہ بشیر احمد بڑیچ ایک عوام دوست، فرض شناس اور دیانتدار افسر ہیں جنہوں نے ضلع کیچ کے عوام کی خدمت کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے۔ اسی موقع پر تربت لیویز ہیڈکوارٹر کی جانب سے انچارج، محرر اور ہیڈ محرر کی تعاون سے ایک قرآن خوانی کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا، جس میں زخمی لیویز اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
قرآن خوانی کے بعد اجتماعی دعا کرائی گئی جس میں ملک و صوبے کی سلامتی، امن و استحکام اور تمام سرکاری اہلکاروں کے لیے ہدایت و استقامت کی دعائیں مانگی گئیں۔
تقریب کے اختتام پر لیویز ہیڈکوارٹر کی جانب سے دیگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہریوں، طلباء اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

