کوئٹہ(گدروشیا پوائنٹ)سیندک میٹلز لمیٹڈ (ایس ایم ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 2024-25 کے لیے آغازِ حقوقِ بلوچستان (AHB) پیکیج کے تحت حکومتِ بلوچستان کو 3.89 ارب روپے منافع کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے۔ کمپنی کے اعلامیے کے مطابق، یہ فیصلہ ایس ایم ایل کے شفاف مالی امور، بہتر طرزِ حکمرانی اور بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی میں اس کے پائیدار کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایس ایم ایل کی جانب سے منافع کی یہ ادائیگی صوبے کی مالی گنجائش میں بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کے لیے معاون ثابت ہوگی۔

