دالبندین(گدروشیا پوائنٹ)دالبندین ماسٹر پلان میں تاخیر عوامی صحت کے لیے خطرہ بن گئی ہے میر عاطف بلوچ
نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے صدر میر عاطف بلوچ نے دالبندین ماسٹر پلان کے زیرِ التوا ترقیاتی کاموں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسین بی اینڈ آر اور ٹھیکیدار کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے عوام مسلسل تکلیف میں مبتلا ہیں میر عاطف بلوچ نے کہا شہر میں مٹی، دھول، اور نالیوں میں جمع بدبودار پانی سے مختلف موذی بیماریاں پھیل رہی ہیں شہری سانس، جلد اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا دالبندین ماسٹر پلان کے منصوبے کو فوری مکمل کیا جائے نااہل ایکسین اور لاپروا ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں عوامی مسائل پر خاموشی ناقابلِ برداشت ہے نیشنل پارٹی نے واضح کیا کہ اگر یہ بے حسی برقرار رہی تو پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر عوامی احتجاج سے گریز نہیں کرے گی

