دالبندین (گدروشیا پوائنٹ) ضلع چاغی کے نوجوان رضاکاروں نے انسانیت کی خدمت کی شاندار مثال قائم کر دی۔ دو روز کے دوران بولان بلڈ بینک دالبندین کے تعاون سے خون کی کمی کے شکار چودہ سے زائد مریضوں، جن میں تھلیسیمیا کے بچے اور ڈیلیوری کے دوران خون کی ضرورت مند خواتین شامل تھیں، کو بروقت خون فراہم کیا گیا۔مشکل ترین بلڈ گروپ O نیگیٹو کے دو مریضوں کو بھی رضاکاروں نے خون عطیہ کرکے ان کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بولان بلڈ بینک دالبندین ایک رفاعی ادارہ ہے جو بغیر کسی مفاد یا لالچ کے انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ ادارے کی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خون عطیہ کرکے انسانی زندگیوں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔ رابطہ نمبر: 0332-7914313 0333-7871633 0335-3194920

