گوادر (گدروشیا پوائنٹ)ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سنٹسر تھانے میں گرفتاری دینے پہنچ گئے۔ کارکنان کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔ واضح رہے کہ سربندن کے رہائشی خدابخش عرف کے بی کی مدعیت میں سنٹسر تھانے کے انچارج نے ایف سی سے متعلق بلوچستان اسمبلی میں تقریر پر مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ تاہم موقع پر ڈی ایس پی کی موجودگی میں مولانا ہدایت الرحمان نے گرفتاری دینے کی کوشش کی مگر ڈی ایس پی نے ان کی گرفتاری نہیں لی۔

